اسلام آباد۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے چہارشنبہ کے دن تشویش ظاہر کی کہ جئے پور کی جیل میں ایک پاکستانی نژاد قیدی کو ہلاک کردیا گیا۔ اس نے ہندوستان سے اس واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔ 50 سالہ پاکستانی نژاد شکراللہ کا جئے پور جیل میں مبینہ طور پر دوسرے قیدیوں کے ساتھ تکرار کے بعد قتل کردیا گیا۔ وہ مبینہ طور پر سنٹرل جیل میں قتل ہوا تھا۔ معاملے کی عدالتی تحقیقات اور پولیس تحقیقات کا ڈی جی پی کپل گرگ نے حکم دیا ہے۔ پاکستان نے اس واقعہ کی تفصیلی رپورٹ حکومت ہند سے طلب کی ہے۔