جئے پور ۔ 12فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) رابرٹ وڈرا سے آج جئے پور میں 9 گھنٹے پوچھ تاچھ کی گئی اور انہیں آج دوبارہ انفورسنمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے اجلاس پر حاضری دینے کی ہدایت دی گئی ۔ رابرٹ وڈرا سابق صدر کانگریس سونیا گاندھی کے داماد اور موجودہ صدر کانگریس راہول گاندھی کے برادر نسبتی ہیں ۔ ان سے غیرقانونی رقومات کی منتقلی اور آئی این ایکس میڈیا اسکام کے مقدمات کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ جاری ہے ۔