جے پور : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا کے آج دوپہر جے پور پہنچنے پر بی جے پی رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔جے پور ہوائی اڈے پر نڈا کی آمد پر بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری اور ریاستی انچارج ارون سنگھ، ریاستی صدر سی پی جوشی، قومی نائب صدر اور سابق وزیر اعلی وسندھرا راجے ، قائد حزب اختلاف راجندر سنگھ راٹھور اور اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر ڈاکٹر ستیش پونیا نے ان کا استقبال کیا۔نڈا اتوار کو مختلف مسائل پر بی جے پی کی “نہیں سہے گا راجستھان” تحریک کا آغاز کریں گے ۔