جئے پور ۔ 26 ڈسمبر (ایجنسیز) ایک مسجد کے حصار کے طور پر لگائی گئی آئرن ریلنگ کو پولیس نے سڑک پر تجاوز قرار دیتے ہوئے نکالنے کی کوشش کی ، جس کے نتیجہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔ آج جمعہ کے موقع پر چوموٹاؤن کی مسجد کے علاقہ میں گڑبڑ کی صورتحال پیدا ہوئی اور پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل کے ساتھ ساتھ لاٹھی چارج کا استعمال بھی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ہجوم نے پتھراؤ کیا جس پر انہیں طاقت کا استعمال کرنا پڑا۔ چومو کی مسجد کے بارے میں تنازعہ کئی برسوں سے عدالت میں چل رہا ہے۔ ابھی تک قطعی فیصلہ نہیں آیا ہے لیکن انہدامی کارروائی اور غنڈہ گردی کے نتیجہ میں حالات کشیدہ ہوگئے۔ بے قصور مسلمانوں کو پریشانی کا سامنا ہورہاہے۔
