جئے پور کی ہوٹل میں ہندو مسلم جوڑے کو داخلے سے روک دیا گیا

   

جئے پور ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جئے پور کی اویو ہوٹل نے مبینہ طور پر ایک مسلم مرد اور ہندو عورت کو اندر داخل ہونے سے روک دیا کیونکہ یہ دونوں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس ہوٹل کے منیجر نے کہا کہ ہوٹل کی پالیسی اور پولیس ہدایات کی بنیاد پر وہ ایسے جوڑوں کو داخلہ کی اجازت نہیں دیا کرتے ہیں۔ اس 31 سالہ مسلم شخص نے جو اسسٹنٹ پروفیسر بھی ہے، کہا کہ ایپ نے انہیں رقم واپس دلا دیا اور دوسری ہوٹل میں روم فراہم کیا۔