حیدرآباد۔ 14 فروری (سیاست نیوز) جناب محمد محمود علی ریاستی وزیر داخلہ تلنگانہ نے آج ’’جئے ہو کے سی آر‘‘ کتاب کا رسم اجراء انجام دیا۔ سیکریٹریٹ میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران ڈاکٹر وینو گوپال چاری کی جانب سے تحریر کردہ کتاب ’’جئے ہو کے سی آر‘‘ رسم اجرائی عمل میں آئی۔ اس موقع پر جناب محمود علی نے کہا کہ تلنگانہ کے ہر شعبہ میں ترقی اور سرفہرست مقام حاصل ہونے میں کے سی آر کا اہم رول رہا ہے۔ کے سی آر کی بدولت ہی تلنگانہ ریاست آج ترقی کی بلندیوں کو طئے کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ کیلئے 24 گھنٹے مفت برقی سربراہی کو ایک عظیم کارنامہ قرار دیا۔