جائیداد اور گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد /3 مارچ ( سیاست نیوز ) جائیداد اور گھریلو تنازعات سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ملکاجگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 47 سالہ خاتون للیتا نے 28 فروری کی رات نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس کے مطابق للیتا کماری آر کے نگر علاقہ کے ساکن رادھاکرشنا کی بیوی تھی ۔ ان کے خاندان میں جائیداد اور گھریلو تنازعہ چل رہا تھا ۔ اور اس سے خاتون شدید ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی جس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔