جائے گی :بی جے پی ایم ایل اے
بھوپال: وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، خاص طور پر جموں و کشمیر اور جنوبی ریاستوں میں مظاہرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔ ان مظاہروں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے بی جے پی ایم ایل اے رامیشور شرما نے متنازعہ بیان میں کہا کہ جن لوگوں نے مسلمانوں کی قیادت کرتے ہوئے زمینوں پر قبضے کیے، اب وہ اپنی زمینیں کھونے پر پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں مسلمانوں کو پتھر تھمانے والے، اب چیخ رہے ہیں کہ یہ جائیدادیں حیدرآباد یا کشمیر کی ہیں۔رامیشور شرما نے الزام لگایا کہ ان زمینوں پر مخصوص خاندانوں کا برسوں سے قبضہ رہا ہے، اور وقف جائیدادوں کو ذاتی املاک کی طرح استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اب جب حکومت ان قبضوں کو ختم کررہی ہے تو شور و غل مچایا جا رہا ہے۔ ان کا دعویٰ تھا کہ یہ زمینیں حکومت کی ملکیت ہیں اور انہیں عوامی فلاح کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، ان جائیدادوں کو غریبوں میں تقسیم کیا جائے گا، تعلیمی ادارے، اسپتال، رہائشی مکانات اور بچوں کے کھیلنے کے میدان تعمیر کیے جائیں گے۔