جائیداد تنازعہ گاڑی سے ٹکر کے ذریعہ قتل کی کوشش،خاتون برسر موقع ہلاک

   


حیدرآباد۔ جڑچرلہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں جائیداد کے تنازعہ کے نتیجہ میں ایک شخص نے اپنے قریبی رشتہ دار کو گاڑی سے ٹکر دے کر ہلاک کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ یادیا، اس کی بیوی 35 سالہ شیلجا اور 15 سالہ بیٹی نہاریکا اپنی موٹر سیکل پر آج صبح جڑچرلہ سے جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار ٹیمپو نے انہیں ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں شیلجا کی برسر موقعہ موت واقع ہوگئی۔ اس حادثہ کی تحقیقات کے دوران پولیس نے پتہ لگایا کہ یہ حادثہ نہیں بلکہ قتل ہے کیونکہ یادیا کے بھانجہ نرسمہلو نے جائیداد کے تنازعہ کے نتیجہ میں اپنی مومانی کو ٹکر دے دی۔ پولیس کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یادیا کی ماں کی موت کے بعد ورثے میں اسے اور اس کی تین بہنوں کو جائیداد تقسیم کی گئی تھی لیکن نرسمہلو جو اس کی چھوٹی بہن کا لڑکا ہے اس بٹوارہ سے ناخوش تھا اور اس نے ٹیمپو سے ٹکر دے کر اپنے ماموں کو ہلاک کرنے کی کوشش کی لیکن یادیا کی بیوی ہلاک ہوگئی۔