چہارشنبہ کو ایک ہی دن میں حکومت کو 3.30 کروڑ کی آمدنی
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : حکومت کی جانب سے اراضیات کی خرید و فروخت سے متعلق رجسٹریشن کی اجازت دینے کے بعد رجسٹریشن آفسوں میں سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے ۔ کل ایک ہی دن 700 سے زائد رجسٹریشن کیے گئے جس سے حکومت کو 3.20 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ عوامی ٹرانسپورٹ اور ڈاکومنٹس رائٹرس نہ ہونے کی وجہ سے رجسٹریشن کی تعداد کم ہوئی ہے ۔ آج سے تمام آر ٹی سی آفسوں میں مکمل کام کا آغاز ہورہا ہے ۔ کابینہ اجلاس کے بعد دوسرے ہی دن سے اراضیات کی رجسٹریشن کا آغاز کرنے کی چیف منسٹر کے سی آر نے اجازت دے دی ہے ۔ جس کی وجہ سے چہارشنبہ کو ایک دہی دن 700 سے زائد ڈاکومنٹس کی رجسٹری ہوئی ۔ جس سے حکومت کو 3.20 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی ہے ۔ ریاست کے مختلف مقامات پر عوام رجسٹریشن کا بڑی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں تاہم عوامی ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے وہ رجسٹریشن آفسوں کو پہونچنے سے قاصر ہے ۔ اس کے علاوہ دستاویزات تیار کرنے والے ڈاکومنٹس رائٹررس بھی دستیاب نہیں ہیں ۔ جس کا رجسٹریشن پر بہت بڑا اثر پڑا ہے ۔ عوامی ٹرانسپورٹ کھل جانے اور سرکاری دفاتر پوری طرح خدمات انجام دینے پر رجسٹریشن کی سرگرمیاں بڑھ جانے کی توقع کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ اراضیات وغیرہ کا رجسٹریشن کرانے والوں کو تلنگانہ رجسٹریشن ویب سائٹ پر جاکر سلاٹ بک کرنے والوں کو پولیس کی جانب سے پاس کی اجرائی عمل میں آئے گی ۔ راجندر نگر کے سب رجسٹرار محمد حمید نے بتایا کہ لاک ڈاؤن میں کوئی رعایت نہ ہونے کے دوران بھی کام کیا گیا مگر عوام کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی جس کی وجہ سے بہت کم رجسٹریشن ہوئے ہیں ۔ آہستہ آہستہ تمام سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں امید کی جارہی ہے کہ رجسٹریشن کی کارروائیوں میں بھی تیزی پیدا ہوگی ۔۔
