حیدرآباد :۔ محکمہ اسٹامپس اینڈ رجسٹریشن کے عہدیداروں نے جائیدادوں کے آن لائن رجسٹریشن کے لیے روزانہ سلاٹس کی تعداد میں 24 سے 30 تا 50 کے رینج میں اضافہ کیا ہے ۔ دفاتر سب رجسٹرار (SRO) کے ریگولر کام کرنے کے ساتھ ان دفاتر میں لوگوں کا کافی ہجوم دیکھا جارہا ہے ۔ ایک خاتون بی سوکانیا نے ، جو قطب اللہ پور میں جائیداد کا رجسٹریشن کروانے کے لیے سب رجسٹرار آفس آئی تھیں ، کہا کہ انہیں سلاٹ بکنگ کے لیے سات دن تک انتظار کرنا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ ’ چند دن قبل جب ہم نے سلاٹ کے لیے درخواست دی تھی تب بھی سرورس ڈاؤن تھے لیکن اب ہم نے روزانہ کے سلاٹس میں اضافہ کئے جانے کے بعد جائیداد کا رجسٹریشن کروایا ہے ‘ ۔ سرور کے مسائل کا سخت نوٹ لیتے ہوئے عہدیداروں نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں اقدامات کئے ہیں اور سینئیر ماہرین رجسٹریشنس کے ریگولر آن لائن کام کی تصدیق کررہے ہیں ۔۔