گریٹر حیدرآباد کے 13 لاکھ ٹیکس دہندگان کو 1000 کروڑ روپئے کی بچت
حیدرآباد :۔ حکومت نے گریٹر حیدرآباد کے عوام کے لیے جائیداد ٹیکس میں 50 فیصد رعایت ( سبسیڈی ) کے لیے رہنمایانہ خطوط جاری کردئیے ہیں ۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے عوام کو آدھار کارڈ یا دوسرے شناختی کارڈس داخل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر کے سی آر نے جی ایچ ایم سی کا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے جائیداد ٹیکس میں 50 فیصد رعایت دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں جائیداد ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے حکومت مختلف ترغیبات دیتی ہے ۔ اس کے تحت اپریل میں مکمل ٹیکس ادا کرنے والوں کے لیے ’ ارلی برڈ ‘ کے نام سے 5 فیصد کی رعایت دی ہے ۔ 1200 سے کم ٹیکس ادا کرنے والوں سے برائے نام 101 روپئے ٹیکس میں کمی کی گئی ہے ۔ 1500 روپئے تک جائیداد ٹیکس ادا کرنے والے مکانات کو 50 فیصد کی رعایت دی گئی ہے ۔ اس میں 101 روپئے ٹیکس ادا کرنے والے جائیدادوں کے مالکین کی تعداد تین لاکھ ہے ۔ 15000 روپئے ٹیکس ادا کرتے ہوئے 50 فیصد رعایت حاصل کرنے والے مالکین جائیداد کی تعداد تقریبا 10 لاکھ ہے ۔ ان 10 لاکھ افراد کو 750 کروڑ روپئے کی بچت ہورہی ہے اور 101 روپئے ٹیکس ادا کرنے والے تین لاکھ مالکین جائیداد کو 33 کروڑ کی بچت ہوگی ۔
