جائیداد ٹیکس نا دہندگان کو جی ایچ ایم سی کی ’ ریڈ نوٹسیس ‘ جاری

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : دیرینہ زیر التواء جائیداد ٹیکس بقایہ جات کی وصولی کے لیے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) نے ہائی ۔ وئیلیو نادہندگان کو ’ریڈ نوٹسیس ‘ جاری کرنا شروع کردیا ہے ۔ عہدیداروں نے یہ بات کہی اور اس اقدام کو سخت انفورسمنٹ اقدامات شروع کرنے سے قبل ایک فائنل قدم قرار دیا چونکہ مالیاتی سال 2025-26 قریب الختم ہے اور اس کے لیے صرف دو ماہ رہ گئے ہیں اس لیے کارپوریشن نے اس کے ریونیو میں اضافہ کے لیے بڑے نادہندگان پر توجہ دینا شروع کیا ہے ۔ زونس اور سرکلس میں بڑے نادہندگان کی نشاندہی کی گئی اور بعض علاقوں میں نوٹسیس جاری کی جاچکی ہیں اور پورے شہر میں اس مہم کو سعت دی جارہی ہے ۔ جائیداد ٹیکس کا جی ایچ ایم سی کی جملہ ٹیکس آمدنی میں اہم حصہ ہوتا ہے ۔۔ A