جائیداد ٹیکس ون ٹائم اسکیم 90فیصد رعایت

   

ظہرآباد -15/مارچ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ ریاستی حکومت نے جی ایچ ایم سی گریٹر حیدرآباد میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تحت شہریوں کو پراپرٹی ٹیکس جرمانے پر 90% رعایت فراہم کرتے ہوئے7/مازچ کو OTS (ون ٹائم اسکیم) آرڈر جاری کیا ہے۔ آج ظہیر آباد کے ایم ایل اے مانک راؤ کے حکم پر، شہری بی آر ایس لیڈروں نے اسسٹنٹ کلکٹر (انڈر ٹرینی) منوج اور میونسپل اسپیشل آفیسر آر ڈی او راجو گر کے ساتھ آر ڈی او آفس میں ایک عرضداشت پیش کی جس میں ضلع کے ماتحت تمام میونسپلٹیوں میں پراپرٹی ٹیکس جرمانہ (سود) پر 90 فیصد رعایت کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور متوسط ??طبقے کے لوگوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے جی ایچ ایم سی کی طرح تمام میونسپلٹیوں کے لوگوں کو پراپرٹی ٹیکس جرمانہ پر 90 فیصد رعایت دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے لوگوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جانا چاہئے – انہوں نے یاد دلایا کہ ماضی میں بی آر ایس حکومت کے دوران لوگوں کی سہولت کے لئے ریاست کی تمام میونسپلٹیوں میں 90 فیصد رعایتی اسکیم فراہم کی گئی تھی۔ اس موقع پر ریڈی، سکندر اور دیگر نے شرکت کی۔