جائیداد کا تنازعہ، پوتے نے دادی کو زندہ جلادیا

   

حیدرآباد۔ جائیداد کا حصہ بیٹوں کے نام کرنا ایک ضعیف خاتون کی ہلاکت کا سبب بن گیا جہاں اس کے حقیقی پوتے نے ضعیف خاتون کو زندہ جلا ڈالا۔ یہ انسانیت سوز واقعہ ضلع رنگاریڈی کے شنکرپلی پولیس حدود میں پیش آیا جہاں ضعیف خاتون کمماں اس کے پوترے شیوا کمار کے ہاتھوں ہلاک کردی گئی۔ کمماں کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے اور اس کا پوترا شیوا کمار جو 10 ویں جماعت کا طالب علم ہے، آج برہمی کے عالم میں مکان پہنچا اور دادی پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ اس ضعیف خاتون نے جائیداد کا کچھ حصہ بیٹیوں کے نام کیا تھا۔ شنکر پلی انسپکٹر گوپی ناتھ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔