جائیداد کیلئے بیوی نے شوہر کو زنجیر سے باندھ کر کیا تشدد

   

حیدرآباد ۔ 4 مئی (ایجنسیز) حیدرآباد کے مضافاتی علاقے گھٹکیسر میں جائیداد کے لیے خاتون اپنے شوہر کو کئی دنوں سے لوہے کی زنجیر سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنا رہی تھی۔ پولیس کو معاملے کا علم ہونے پر اسے رہا کروایا اور خاتون اور اس کے بچوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق۔ بھرتماں اور نرسمہا امبیڈکر نگر، گھٹکیسر کے شوہر اور بیوی ہیں۔ ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ نرسمہا، ایک سنٹرنگ کنٹریکٹر ہے جس نے اپنی بیوی کے نام موجود زمین پر گھر کی تعمیر شروع کی۔مکان کی تعمیر کے بعد وہ مقروض ہوگئی۔ نرسمہا نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ قرض کی ادائیگی کے لیے اپنے نام پر موجود ایک اور زمین بیچ دے گا۔ لیکن اس کی بیوی زمین فروخت کرنے پر راضی نہیں تھی اس بات کو لے شوہر اور بیوی کے درمیان لڑائی شروع ہوگئی۔ روزآنہ کی لڑائی سے تنگ آکر نرسمہا ایک سال قبل گھر سے چلا گیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ نہیں ملا۔ پچھلے مہینے کی 30 تاریخ کو بھرتماں کو معلوم ہوا کہ نرسمہا یادادری ضلع بھواناگیری کے پدمتی سومارم میں مقیم ہے۔ وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ گئی اور اپنے شوہر کو گھر لے آئی۔ اس کے بعد نرسمہا کو کمرے میں لوہے کی زنجیروں سے باندھ کر بند کر دیا۔اور اس پر تشدد کرتے ہوئے زمین اس کے نام پر رجسٹریشن کروانے کے لئے دباؤ ڈال رہی تھی اس سارے واقعہ کی ویڈیو بنانے والے مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نرسمہا کو رہا کر کے اسٹیشن لے گئی۔ بیوی بھرتماں بیٹے گنیش اور راجو کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔