جائیداد کی تقسیم میں ہوئی ناانصافی پر ماں کا اعتراض

   

بڑے بیٹے نے حملہ کرتے ہوئے ماں کو زخمی کردیا، چھوٹے بیٹے کی پولیس میں شکایت

حیدرآباد۔ جائیداد کی تقسیم میں چھوٹے بیٹے سے ناانصافی پر ماں نے اعتراض کیا جس پر بڑے بیٹے نے ماں پر حملہ کرتے ہوئے زخمی کردیا۔ انسان کتنا خود غرض ہوگیا ہے۔ اس واقعہ سے پتہ چلتا ہے۔ دولت ، جائیداد کی خاطر پیدا کرنے والے ماں باپ اور خونی رشتوں کی پاکیزگی کو بھی داغدار بتارہا ہے۔ ایسا ہی ایک اور واقعہ ضلع ورنگل رورل میں پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب پرکال منڈل کے سیتا رام پور موضع میں ایک ضعیف خاتون این سوشیلا کو تین بچے ہیں۔ ایک لڑکی اور دو لڑکے ہیں۔ اس ضعیف خاتون کے نام سیتا رام پور میں 7.20 ایکر اراضی ہے۔ این سوشیلا نے ایک ایکر اراضی اپنے نام رکھی اور ماباقی اراضی دونوں بہنوں کو مساوی تقسیم کردی مگر بڑے بیٹے این رویندر کی نیت خراب ہوگئی جو پیشہ سے گورنمنٹ ٹیچر ہے، اس نے زیادہ اراضی حاصل کرلی جس پر اس کا چھوٹا بھائی سریدھر جائیداد کی تقسیم میں ناانصافی پر اپنی بڑے بھائی کے خلاف جدوجہد کررہا ہے۔ اس مسئلہ پر ماں نے مداخلت کرتے ہوئے چھوٹے بھائی سے ناانصافی کرنے پر بڑے بھائی سے سوال کیا جس پر ضعیف خاتون کے بڑے بیٹے نے کھیت میں کام کرنے والی ماں پر اپنی بیوی پر حملہ کردیا۔ چھوٹے بھائی نے اس کی تصاویر اور ویڈیو لیتے ہوئے پہلے زخمی کا علاج کرایا پھر اے سی پی سرینواس سے اس کی شکایت کی۔ حملہ کے ثبوت کے طور پر ویڈیو اور تصاویر دکھائی۔ ضعیف خاتون این سشیلا اور اس کا چھوٹی بیٹا سریدھر نے بتایا کہ جائیداد کی تقسیم میں ہوئی ناانصافی کے خلاف وہ 28 جولائی کو چیف منسٹر کے سی آر اور ورنگل پولیس کمشنر سے بھی شکایت کرچکے ہیں۔