جائیداد کے مسئلہ پر خاندانی جھگڑوں سے تنگ شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/30 جولائی ، ( سیاست نیوز) خاندانی جھگڑے اور جائیداد کے تنازعات سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ جہاں 37 سالہ پورنا رامچندر نامی شخص نے درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پورنا چندر کواڑی گوڑہ علاقہ کا ساکن تھا جو پیشہ سے تاجر بتایا گیا ہے۔ اس نے چند عرصہ قبل شاہ میر پیٹ میں ایک ایکڑ اراضی خریدی تھی اور ہر ہفتہ اس اراضی کی دیکھ بھال کے لئے جایا کرتا تھا۔ جو گزشتہ روز واپس نہیں آیا اور اس بات کا رشتہ داروں کو انکشاف ہوا کہ اس شخص نے درخت سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ شخص خاندانی تنازعوں سے تنگ آچکا تھا۔ شاہ میر پیٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔