جائیداد کے مسئلہ پر میاں بیوی میں جھگڑا ، بیوی کی خودکشی

   

حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) جائیداد کے مسئلہ پر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا بیوی کی موت کا سبب بن گیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس جیڈی میٹلہ کے مطابق 42 سالہ لکشمی جو قطب اللہ پور علاقہ کے ساکن ویریا کی بیوی تھی ۔ جن کا تعلق پرکاشم ریاست آندھراپردیش سے بتایا گیا ہے ۔ دونوں میاں بیوی کری پوائنٹ چلایا کرتے تھے اور ان کے درمیان گذشتہ چند ماہ سے جائیداد کے مسئلہ پر جھگڑا چل رہا تھا ۔ جائیداد فروخت کرنے کے متعلق میاں بیوی میں کل بھی جھگڑا ہوا اور جھگڑے کے بعد شوہر مکان سے چلا گیا ۔ جس کے بعد خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ ع
عاشق سے جھگڑے کے بعد معشوقہ کی خودکشی
حیدرآباد یکم / نومبر ( سیاست نیوز ) عاشق سے جھگڑے کے بعد محبوبہ نے خودکشی کرلی ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ خوشبو شرما جو پیشہ سے خانگی ملازم تھی ۔ کوکٹ پلی فیس V میں رہتی تھی جو راجستھان کے متوطن اوم پرکاش کی بیٹی تھی ۔ خوشبو شرما سال 2018 میں حیدرآباد آئی تھی ۔ اس نے کل رات نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے بتایا کہ خوشبو منوج نامی لڑکے سے محبت کرتی تھی اور دونوں کا معشوقہ چل رہا تھا ۔ گذشتہ چند روز سے ان کے درمیان بحث و تکرار اور جھگڑا چل رہا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر خوشبو نے خودکشی کرلی ۔ ع