جاب اسکام کیس : نیلور کی لیڈی ڈان ارونا عدالتی تحویل میں

   

حیدرآباد یکم نومبر(یواین آئی) مشہور لیڈی ڈان این ارونا کو پولیس نے جاب اسکام اور جبری وصولی کے کیس میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے 14 روزہ عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے ۔ ارونا اور ساتھیوں پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک بلڈر کو دھمکایا، اس پر چاقو کی دھمکی دے کر فلیٹ اپنے نام رجسٹر کرنے دباؤ ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک انتہائی منظم دھمکی اور فراڈ نیٹ ورک کا حصہ تھی۔ارونا نے چند سال پہلے ایک چھوٹی نوکری سے اپنی شروعات کی تھی لیکن جلد ہی وہ نیلور میں ایک بااثر شخصیت بن گئی۔