جاب سے محروم مجسٹریٹ کی 12 سال بعد بازماموری

   

Ferty9 Clinic

کولکاتا : ایک مجسٹریٹ جو 2007 ء میں ٹرینوں میں بار بار تاخیر کی تحقیقات شروع کرنے پر اپنے جاب سے محروم کردیئے گئے تھے، اُنھیں کولکاتا ہائیکورٹ نے باز مامور کردیا ہے۔ منٹو ملک نے ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر پر شبہ کیا تھا کہ ٹرین گارڈ اسمگلرس کی مدد کررہے ہیں۔ حکومت کو 75 فیصد تنخواہ منٹو ملک کو ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔

فلائیٹ میں لڑکی کو چھیڑنے پر 35 سالہ شخص گرفتار
دبئی: ممبئی سے دوبئی جانے والی ایک فلائیٹ پر چند روز قبل 17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر غیر مہذب انداز میں چھونے پر 35 سالہ شخص سمن بال کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم ،لڑکی کی عقبی نشست پر بیٹھا تھا۔ اُس نے محو خواب لڑکی کو ناشائستہ انداز میں چھوا ۔ لڑکی نے دوبئی پہونچنے پر اپنے رشتہ دار کوواقعہ سنایا جس کی شکایت پر سمن کو گرفتار کیا گیا۔