جاب سے محروم مجسٹریٹ کی 12 سال بعد بازماموری

   

کولکاتا ۔9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک مجسٹریٹ جو 2007 ء میں ٹرینوں میں بار بار تاخیر کی تحقیقات شروع کرنے پر اپنے جاب سے محروم کردیئے گئے تھے، اُنھیں کولکاتا ہائیکورٹ نے باز مامور کردیا ہے۔ منٹو ملک نے ٹرینوں کی آمد و رفت میں تاخیر پر شبہ کیا تھا کہ ٹرین گارڈ اسمگلرس کی مدد کررہے ہیں۔ حکومت کو 75 فیصد تنخواہ منٹو ملک کو ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔