جاب میں مسلسل کمی پر خاموشی خطرناک : پرینکاگاندھی

   

نئی دہلی 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے آج ایک میڈیا رپورٹ کے حوالہ سے دعویٰ کیاکہ آٹو موبائیل سیکٹر میں 10 لاکھ افراد کی نوکریاں خطرے میں ہیں اور یہ کہ بی جے پی حکومت کی اِس صورتحال پر خاموشی نہایت تشویشناک ہے۔ اُن کے ریمارکس انڈسٹری کے ایک ادارہ کی رپورٹ کے پس منظر میں ہے کہ آٹو موبائیل میں یوں ہی سست روی جاری رہے تو لاکھوں جابس ختم ہوسکتے ہیں۔