جاب کیلنڈر کی اجرائی میں حکومت ناکام : کے ٹی آر

   

میگا ڈی ایس سی کا وعدہ بھی وفا نہیں ہوا ، نوجوانوں میں بے چینی

حیدرآباد : 16 مئی ( سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے جاب کیلنڈر جاری کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا ۔ میگا ڈی ایس سی کے نام پر دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا ۔ کے ٹی آر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اسمبلی انتخابات سے قبل عوام کو ہتھیلی میں جنت دکھائی ۔ دو لاکھ ملازمتوں پر تقرر کرنے کا اعلان کیا ۔ یوتھ ڈیکلریشن جاری کیا گیا جس میں نوجوانوں بالخصوص بیروزگار نوجوانوں سے ڈھیر سارے وعدے کئے گئے ۔ کانگریس حکومت تشکیل پانے کے پانچ ماہ مکمل ہوچکے ہیں ۔ ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا گیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ 21 ہزار جائیدادوں پر مشتمل میگا ڈی ایس سی منعقد کرنے کا وعدہ کیا گیا ۔ ڈی ایس سی جائیدادوں میں مزید 5 ہزار جائیدادوں کو شامل کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔ جاب کیلنڈر کی اجرائی کے معاملہ میں مجرمانہ خاموشی اختیار کی گئی ہے ۔ حکومت نے ابھی تک کوئی وضاحت نہیں کی ہے ۔ ٹیٹ امتحان کیلئے کوئی فیس نہ لینے کا اعلان کیا گیا مگر اب فی طالب علم سے دو ہزار روپئے فیس وصول کی جارہی ہے ۔ کانگریس کے دور حکومت میں ایک بھی ملازمت نہیں دی گئی ، بی آر ایس کے دور حکومت میں دیئے گئے 30 ہزار جائیدادو ں کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے منتخب امیدواروں میں تقررات نامہ تقسیم کرتے ہوئے اس کو کانگریس کا کارنامہ کے طور پر پیش کرتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیا جارہا ہے ۔ کے ٹی آر نے تعلیم یافتہ نوجوانوں اور بیروزگار نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ نلگنڈہ ، ورنگل اور کھمم گریجویٹ کوٹہ کونسل کے ضمنی انتخابات میں دھوکہ دینے والی کانگریس کو شکست دیں اور بی آر ایس کے امیدوار راکیش ریڈی کو ووٹ دیتے ہوئے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔ 2