حیدرآباد۔ /15 فروری، ( سیاست نیوز) جادو ٹونے کے شبہ میں قریبی رشتہ داروں نے ایک جوڑے ( میاں بیوی ) کو برقی کھمبے سے باندھ کر پٹائی کی ۔ یہ واقعہ ضلع میدک کے الہ درگ میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 40 سالہ رمیش اور 38 سالہ رجیتا پر گاؤں میں جادو ٹونا کرانے کے شبہ میں قریبی رشتہ داروں نے گھر سے گھسیٹتے ہوئے باہر نکالا اور ان کی پٹائی کرتے ہوئے گاؤں میں گھمایا ۔ بعد ازاں برقی کے کھمبے سے باندھ کر حملہ کیا ۔ گاؤں والوں نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس الہ درگ پہنچی۔ رمیش اور رجیتا کو رشتہ داروں سے بچایا اور زخمی جوڑے کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا۔ جادو کے شبہ میں حملہ کرنے والوں کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا اور ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ زخمی جوڑے نے ان پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی پولیس سے اپیل کی اوررشتہ داروں کی جانب سے ان کے خلاف جھوٹی افواہ پھیلانے کاا الزام عائد کیا۔ ن