جادھو پور یونیورسٹی کے پروفیسر کا خواتین کے خلاف ریمارک

   

کولکاتہ ۔ 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جادھو پور یونیورسٹی کے پروفیسر جن کے فیس بک پوسٹ میں باکرہ خواتین کے تعلق سے جو ریمارک کیا گیا ہے وہ متنازعہ بن گیا اور انہیں پروفیسر کی ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔ انہوں نے فیس بک پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ایک باکرہ خاتون ’’مہربند بوتل‘‘ کی طرح ہوتی ہے۔ اس ریمارک کے بعد کئی حلقوں میں اعتراضات کئے گئے ہیں۔ انہیں یونیورسٹی میں درس و تدریس کے ذمہ داری سے ہٹا دیا گیا بلکہ انہیں کیمپس میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ یونیورسٹی وائس چانسلر سرنجن داس نے بتایا کہ پروفیسر کنک سرکار کے تبصرہ سے اس یونیورسٹی کا وقار متاثر ہوا ہے۔ تدریسی برادری کا بھی نام بدنام ہورہا ہے۔ پروفیسر کنک سرکار کو ان کی ذمہ داریوں سے فوری ہٹا دیا گیا ہے۔ طلبہ میں بھی ان کے خلاف برہمی پیدا ہوئی ہے۔ خواتین کے تقدس کی بے حرمتی کرنے پر انہیں سزاء دی جائے گی۔