جادھو کا مقدمہ،ہیگ عدالت میں کل ہند۔ پاک کا سامنا

   

دی ھیگ۔/16فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) کشمیر میں مہلک خودکش بمبار حملے کے بعد پاکستان کے ساتھ پیدا شدہ تازۃ ترین کشیدگی کے درمیان ہندوستان پیر کو سرکردہ بین الاقوامی عدالت میں مبینہ ہندوستانی جاسوس کی سزاء موت کی منسوخی کیلئے پاکستان کو حکم دینے کا مطالبہ کرے گا۔ واضح رہے کہ کلبھوشن جادھو کو مارچ 2016 میں جنوب مغربی پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں جاسوسی کے الزام کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور فوجی عدالت میں مقدمہ کے بعد سزائے موت دی گئی تھی۔ ہندوستان کی درخواست پر بین الاقوامی عدالت نے فوری طور پر قدم اٹھاتے ہوئے جادھو کو دی گئی سزاء موت روکنے کا حکم دیا تھا۔