جادھو کیس :بین الاقوامی عدالت کی توہین کا پاکستان پر الزام

   

نئی دہلی۔ ہندوستان نے کلبھوشن جادھو کو سفارتی رسائی اور عدالتی اختیارات دیے جانے کے تعلق سے پاکستان کی توجہ نہ دینے پر ناراضگی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے حکم کی خلاف ورزی ہے اور ہندوستان اس کے خلاف اپیل کے اختیارات کا استعمال کرے گا ۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہاں با ضابطہ بریفنگ میں کہا کہ ہندوستان نے ایک سال میں کلبھوشن جادھو سے12 مرتبہ سفارتی رسائی کیلئے درخواست کی تھی اور پاکستان اب تک ان سے بلا تعطل سفارتی رسائی فراہم نہیں کرا پا یا ہے ۔ 16جولائی کو ہندوستانی سفارت کاروں سے جادھو کی ملاقات میں پاکستانی سرکا ر نے رکاوٹ ڈالی اور انہیں جادھو کوکوئی بھی دستاویزات نہیں سونپنے کی ہدایت دی ۔