جادھو کیس پر پاکستان سرگرم

   

Ferty9 Clinic

اسلام آباد۔ 14مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے آج کہا کہ وہ بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے فراہم کردہ رہنمایانہ خطوط کے مطابق اقدامات کررہا ہے تاکہ کلبھوشن جادھو کیس پر نظر ثانی کو یقینی بنایا جاسکے۔ گزشتہ سال جولائی میں ہیگ میں قائم عدالت نے رولنگ دی تھی کہ ہندوستان کو مزید تاخیر کے بغیر 49 سالہ جادھو تک سفارتی رسائی دی جائے اور سزائے موت پر عمل آوری کو روک دیا جائے۔