واشنگٹن:امریکہ کے جارجیا صوبہ میں ایک سنگل انجن طیارہ کے حادثہ کا شکار ہوجانے سے تین لوگوں کی موت ہوگئی۔ڈبلیو ایس بی۔ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔ رپورٹ کے مطابق طیارہ گنیس ولے سے فلوریڈا میں ڈائٹونا بیچ کے لئے روانہ ہوا تھا لیکن پرواز کے کچھ دیر بعد گنے ولے کے باہری علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔