جارجیا میں سینیٹ کیلئے ضمنی الیکشن، ریکارڈ پولنگ

   

جارجیا: امریکی سینیٹ کی دو نشستوں کے لیے ریاست جارجیا میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے چند روز قبل ہی ریکارڈ ٹرن آؤٹ سامنے آ رہا ہے۔ 2.8 ملین سے زائد ووٹر 5 جنوری کو رائے دہی کیلئے مقررہ دن سے پہلے ہی اپنا ووٹ کا حق استعمال کر چکے ہیں۔ یہ تعداد جارجیا میں سینیٹ کے گزشتہ الیکشن میں مجموعی عوامی شرکت سے بھی زیادہ ہے۔ جارجیا میں اس ضمنی الیکشن کے نتائج ہی طے کریں گے کہ نئے امریکی صدر جو بائیڈن کو ملکی کانگریس کے دونوں ایوانوں میں اکثریت حاصل ہو سکے گی یا نہیں۔