یریوان : جارجیا کے شہر باتومی میں ایک کثیر منزلہ عمارت زمیں بوس ہونے سے کم از کم 5افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 2بچے بھی شامل ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکام نے بتایاکہ کئی افراد رہائشی عمارت کے ملبہ کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں۔ جائے وقوع پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ امدادی کارکن اب تک 2افراد کو عمارت کے ملبہ سے نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ ان میں سے ایک خاتون ہلاک ہونے والے دونوں بچوں کی ماں ہے۔