واشنگٹن : امریکی ریاست جارجیا میں سینیٹ کی دو نشستوں پرہونے والے انتخاب میں ڈیموکریٹس کے رافیل وارنوک ریاستی تاریخ میں پہلی سیاہ فارم سینیٹر بن گئے جس کے بعد سینیٹ میں اکثریت کا امکان پیدا ہوگیا۔اٹلانٹا چرچ میں 15 سال تک پادری کی حیثیت سے فرائض انجام دینے والے رافیل وارنوک نے ری پبلکن امیدوار کیلی لیوئفلر کو شکست دے دی۔ جارجیا میں ڈیموکریٹس کی کامیابی صدر ٹرمپ اور ان کی پارٹی کیلئے ایک دھکہ ہے۔