تبلیسی: جارجیا کے وزیراعظم اراکلی گریباشویلی نے منگل کو بتایا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ گریباشویلی نے فیس بک پر لکھا،‘‘جانچ کے بعد تصدیق ہوئی ہے کہ میں کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا ہوں۔ میں اچھا محسوس کررہا ہوں۔ میں آئیسولیشن میں ہوں اور اسے جاری رکھوں گا۔’’واضح رہے کہ دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 13.17 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ تقریباً 28.59 لاکھ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔