واشنگٹن: سابقہ ریپبلکن امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے حالیہ امریکی صدارتی انتخاب جیتنے پر ڈیموکریٹ لیڈر جو بائیڈن کو مبارک باد دی ہے۔ بش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ پر بائیڈن کی فتح مکمل طور پر منصفانہ ہے اور انہیں ’واضح‘ نتائج کے ساتھ جیت حاصل ہوئی ہے۔ جارج بْش کے بقول تمام تر سیاسی اختلافات کے باوجود وہ جانتے ہیں کہ جو بائیڈن ایک اچھے انسان ہیں۔ بش 2001 ء سے 2009ء تک امریکی صدر رہ چکے ہیں۔ جو بائیڈن کی کامیابی پر اب تک، چند با اثر ری پبلیکنز نے بائیڈن کو مبارکباد دی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ انتخابات میں دھاندلی کا مسلسل دعویٰ کر رہے ہیں لیکن انہوں نے اب تک اس کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔