حیدرآباد ۔ 29 جنوری ( سیاست نیوز) تلنگانہ بی جے پی اسٹیٹ یونٹ صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے آج ممتاز سوشلسٹ قائد اور سابق وزیر دفاعجارج فرنانڈیز کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ جارج فرنانڈیز نے لیبر یونین میں بھی اہم رول ادا کیا تھا اور وہ ایمرجنسی کے دوران جیل بھی گئے تھے ۔ رکن پارلیمنٹ بنڈارو دتاتریہ نے جارج فرنانڈیز کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ممتاز سوشلسٹ قائد تھے اور انہو ںنے لیبر کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا تھا ۔