واشنگٹن: امریکہ میں چند ماہ قبل سفید فام پولیس اہلکار کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افریقی امریکی جارج فلائیڈ کے رشتے داروں نے مینیاپولیس اور اس کے چار سابق پولیس افسران کے خلاف سرکاری طور پر غیر قانونی قتل کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ مقدمے میں مذکورہ فریقین پر بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مینیاپولیس شہری انتظامیہ پر الزام ہے کہ اْس نے پولیس کو ایک ایسا کلچر فراہم کیا جس میں ’’پولیس کو نسل پرستی اور غیر معمولی تشدد کرنے کا استثنا‘‘ حاصل ہے۔ جارج فلائیڈ کے خاندانی وکیل نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے ایک ایسی مثال قائم کی جانی چاہیے، جس سے اقلیتوں کو غیر قانونی طور پر قتل کرنے پر پولیس افسران کو دیگر سزا کے ساتھ ساتھ مالی معاوضہ ادا کرنے کا باپند بنایا جائے
