جارج فلوئڈ کے قتل کا ایک ملزم ضمانت پر رہا

   

مینیاپولس ۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) افریقی نژاد امریکی شہری جارج فلوئڈ کے قتل کیس میں گرفتار کیے گئے چار سابق پولیس افسران میں سے ایک کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ ان چاروں پر باقاعدہ فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ رائٹرز نے جیل ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ 37 سالہ تھامس لین کو ساڑھے 7 لاکھ ڈالر کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے بعد رہا کیا گیا۔ گزشتہ ماہ کے اواخر میں مینیا پولس میں پولیس حراست میں 46 سالہ جارج فلوئڈ کی ہلاکت کے بعد امریکہ اور دیگر ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔