واشنگٹن ۔ 9 جون (سیاست ڈاٹ کام) سیاہ فام امریکی شہری جارج فلوئیڈ کی ہلاکت کے مرکزی ملزم اور سابق پولیس اہلکار کی ضمانت کے لیے 10 لاکھ ڈالر مقرر کیے گئے ہیں۔ 44 سالہ سفید فام پولیس اہلکار کو پہلی مرتبہ ویڈیو کے ذریعے مینیا پولیس کی ایک عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت کے مطابق کلیدی ملزم کی عارضی رہائی کی صورت میں بھی انہیں شہر چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ قبل ازیں محکمہ پولیس میں وسیع تر اصلاحات کرنے کا بھی عندیہ دیا گیا تھا۔