جاروب کش خاتون کیساتھ دست درازی کا واقعہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : افضل گنج علاقہ میں ایک جاروب کش خاتون کے ساتھ دست درازی کی گئی۔ پولیس کے بموجب 33 سالہ خاتون جو پیشہ سے جاروب کش ہے، موسیٰ ندی کے قریب واقع ایک مندر کے قریب رہتی ہے، اتوار کی صبح بعض افراد نے اُسے جبراً وہاں سے اُٹھاکر دوسرے مقام منتقل کیا جہاں اُس کے ساتھ دست درازی کی۔ پولیس افضل گنج نے بتایا کہ پیر کی رات کو خاتون نے 3 نامعلوم افراد کے خلاف شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔