جاریہ سال جرائم کی وارداتوں میں 3.85فیصد اضافہ

   

Ferty9 Clinic

سڑک حادثات کے انسداد کیلئے منصوبہ بندی ،ورنگل میں پولیس کمشنرڈاکٹر ترون جوشی کی سالانہ پریس کانفرنس

ورنگل ۔ورنگل پولیس کمشنر ڈاکٹر ترون جوشی نے آج قلعہ ورنگل میں واقع خوش محل کے احاطہ میں سالانہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال کی بہ نسبت سال2021میںمعمولی طور پر جرائم میں اضافہ ہوا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال 10622مقدمات درج کئے گئے جبکہ اس سال11047مقدمات درج کئے گئے گزشتہ سال کی بہ نسبت 3.85فیصد جرائم میں اضافہ ہوا ہے ۔خواتین کو ہراساں کرنے کے جملہ 3067مقدمات درج کئے گئے جبکہ گزشتہ سال کی بہ نسبت 8فیصد اضافہ ہوا ہے ۔اسی طرح بچوں کے جرائم کے 394مقدمات درج کئے گئے ۔اسی طرح سائبر کرائم سے متعلق 132، معاشی جرائم کے 322کیسیس درج کئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اس سال مختلف مقدمات میں 113ملزمین کو کورٹ میں ملزم کی حیثیت سے فیصلہ دیا گیا ۔جرائم کی روک تھام کے لئے 1758افراد کو بائینڈ اور کیا گیا ۔48افراد پر پی ڈی ایکٹ درج کئے گئے ۔انہوںنے کہاکہ 51قتل کی واردات ،85مظالم کے ،68اقدام خود کشی اور 174اغواء کے کیسوں کو درج کیا گیا ۔انہوںنے کہاکہ سڑک حادثات میںگزشتہ سال کی بہ نسبت اس سال 11فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔1106سڑ ک حادثات میں 426افراد ہلاک ہوئے جبکہ 1110افراد زخمی ہوئے ۔ سڑ ک حادثات کے انسداد کے لئے کئے جانے والے ڈرنک اینڈ ڈرائیو میں 11980مقدمات درج کئے گئے 535سرقہ کی وارداتوں میںجس میں 1365افراد کو جیل منتقل کیا گیا ۔اور 65لاکھ روپئے کے جرمانہ عائد کئے گئے ۔متعدد مرتبہ جرائم میں ملوث ہونے والے 60افراد پر پی ڈی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔اس کے علاوہ ورنگل پولیس کمشنریٹ حدود میں سرقہ کی وارداتوں میں ملوث مہاراشٹرا،مدھیہ پردیش ،راجھستان ،ویسٹ بنگال ،آندھرا اور تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے 15رکنی ٹولی سے متعلق 47افراد بین ریاستی ملزمین کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے تقریبا 1کروڑ 10لاکھ مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات ضبط کئے گئے ۔سی سی ایس پولیس سے متعلق کارکردگی بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 98کیسیس میں 52ملزمین کو گرفتار کیا جاکر 97لاکھ روپیوں کی اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ۔انہوںنے کمشنریٹ حدود کی ٹاسک فورس پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ مختلف معاملات میں 270کیسیس میں 806افراد کو گرفتار کیا جاکر تقریبا 4کروڑ 71لاکھ کی اشیاء کو ضبط کرنے کے علاوہ کمشنریٹ حدود میں 98گانجہ کے مقدمات درج کئے گئے اور 249گانجہ اسمگلرس کو گرفتار کرکے 1کروڑ روپئے ذائد مالیت کے 1ہزار کلو گانجہ پولیس نے ضبط کرلیا ہے ۔جاریہ سال کرکٹ بٹنگ کی ٹولی کو گرفتار کرکے 2کروڑ روپئے ضبط کئے گئے ۔انہوںنے مزید کہا کہ پولیس کمشنریٹ حدود میں سڑک حادثات کے انسداد کے لئے خصوصی منصوبہ بندی کرتے ہوئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔اسی طرح کمشنریٹ میں فی الحال 35ہزار سے ذائد سی سی کیمروں کو نصب کیا گیا ہے اور مزید سی سی کیمروں کو نصب کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیںانہوں نے کہاکہ اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ورنگل میں آج تک کوئی فرقہ وارانہ فسادات نہیں ہوئے چونکہ یہاں کے تمام طبقات کے افراد مل جل کر زندگی بسر کرتے ہیں ۔تما م عیدین کے علاوہ بلدی انتخابات اور حضور آباد کے انتخابات کا پر امن انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس موقع پر ڈی سی پیز پشپا ریڈی ،وینکٹ لکشمی ،اڈیشنل ڈی سی پی سائی چیتنیہ کے علاوہ اے سی پیز ،انسپکٹرس اور ایس آئیز اور دیگر موجود تھے ۔