جاریہ سال حجاج کیلئے نئے انداز کے خیموں کی تنصیب

,

   

ریاض۔ (کے این واصف):سعودی حج انتظامیہ ہر سال حجاج کی سہولتوں مین آضافہ کرتا رہتا ہے۔ امسال حجاج کے لئے نئے انداز کے خیمے نصب کئے گئے ہین۔ بتایا گیا کہ منیٰ میں جدید اور ترقی یافتہ خیموں کی سہولت پیش کی جا رہی ہے جن کی شرح 20 فیصد ہوگئی ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق جدید خیمے کدانہ کمپنی کے تعمیر کردہ ہیں جن میں اس سال عازمین حج کو ٹھہرایا جائے گا۔منی میں عازمین حج کو ٹھہرانے کے لیے جدید خیموں کی سہولت نیا تجربہ ہے جس کی کامیابی پر آئندہ سال ان کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔ ’خیموں میں الگ الگ یونٹ بنے ہوئے ہیں جو ایئرکنڈیشنڈ ہیں اور جن میں ہر حاجی کے لیے بنیادی سہولت موجود ہے‘۔سلامتی کے تمام ضوابط کے ساتھ نگران کیمرے نصب ہیں جبکہ ہوا اور روشنی کے لیے بھی مناسب انتظام کیا گیا ہے۔