سماجی بیداری کے باوجود عوام دھوکہ دہی کا شکار، سائبر سیکوریٹی سمٹ سے کمشنر پولیس سی وی آنند کا خطاب
حیدرآباد /6 نومبر ( سیاست نیوز ) کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر سی وی آنند نے کہا کہ جاریہ سال سائبر جرائم میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے اور سماج کا ہر شعبہ شعور بیداری کے باوجود سائبر دھوکہ بازی کا شکار ہو رہا ہے ۔ مسٹر آنند آج یہاں حیدرآباد میں پاک 2.0 کے نام سے سنترہ سائبر سیکوریٹی سمٹ کو مخاطب تھے ۔ اس اجلاس کا افتتاح ریاستی وزیر سریدھر بابو کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے کہا کہ ریاست میں 36 اقسام کے سائبر جرائم ہو رہے ہیں۔ اس دوران تشویش و خوف کا باعث بنی ہوئی ہیں ۔ کمشنر پولیس نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم یافتہ طبقہ سائبر دھوکہ بازو کا بہت زیادہ شکار ہو رہا ہے ۔ ٹکنالوجی سے واقفیت اور تعلیمی قابلیت اور شعور کے باوجود جال میں پھنستے جارہے ہیں۔ کمشنر پولیس سائبر دھوکہ بازوں کے خلاف تلنگانہ پولیس کے اقدامات کا تذکرہ کیا اور بتایا کہ گذشتہ دنوں حیدرآباد پولیس نے راجستھان سے 28 سائبر دھوکہ بازو کو گرفتار کیا جو ملک بھر میں 243 مقدمات میں ملوث ہیں۔ جن میں 28 مقدمات ریاست تلنگانہ میں درج کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتاریاں تلنگانہ پولیس نے چیالنجس اور مسائل کے باوجود انجام دیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاریہ سال 35.8 کروڑ روپئے متاثرین کے حوالے کئے گئے۔ اس اجلاس میں سائبر سیکوریٹی بیورو ڈائرکٹر شیکھا گوئل، مہاراشٹرا ریاست کے ایڈیشنل ڈی جی برجین سنگھ و دیگر نے شرکت کی ۔ ع