جاریہ سال سردی کی شدت کم رہے گی

   

نئی دہلی : آئی ایم ڈی نے اپنے ایک تازہ ترین بیان میں کہا ہیکہ جاریہ سال موسم سرما میں وہ شدت نہیں ہوگی جیسا کہ ہمیشہ دیکھا جاتا ہے اور نہ ہی سردی کی کوئی ایسی لہر ہی دیکھنے کو ملے گی جہاں آپ کو ہر کوئی سوئٹر اورمفلر پہنا ہوا نظر آئے۔ اس کا واضح مطلب یہ ہیکہ شمال، شمال مشرق اور شمال مغرب کی سردیاں 2023/24 کی سردیاں شدت اختیار نہیں کریں گی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ گزشتہ ماہ نومبر 1901 سے اب تک کا گرم ترین مہینہ رہا (سردیوں کے معاملہ میں)۔ میڈیا میں ویسے بھی یہ خبریں گشت کرتی رہی ہیں کہ نومبر کا مہینہ ال نینو کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے اتنا سرد نہیں ہوگا جتنا کہ ہونا چاہئے۔ آئی ایم ڈی کا مزید کہنا ہیکہ سردیوں میں درجہ حرارت معتدل سے سخت صورت بھی اختیار کرسکتا ہے لیکن اس کے امکانات کم ہیں۔ یہ بھی بتایاگ یا ہیکہ ڈسمبر میں بارش بھی ہوسکتی ہے جبکہ تلنگانہ میں درجہ حرارت 6 ڈسمبر تک معمول سے کچھ زیادہ (5.1 سنٹی گریڈ) رہے گا۔