جاریہ سال ملک بھر میں مانسون کی بارش معمول کے مطابق رہے گی

   

حیدرآباد 14 اپریل ( سیاست نیوز ) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ جاریہ سال ملک بھر میں جنوب مغربی مانسون کی بارش معمول کے مطابق رہے گی ۔ محکمہ موسمیانت نے بتایا کہ جنوب مغربی مانسون سارے ملک میں بحیثیت مجموعی معمول کے مطابق رہے گا اور بارش بھی 99 فیصد کے آس پاس ہوسکتی ہے ۔ ملک بھر میں 1971-2020 کے دوران طویل مدتی بارش کا اوسط 87 فیصد رہا تھا ۔ تاہم اس بار یہ بارش معمول کے مطابق ہوگی اور یہ اوسط 99 فیصد تک ہوسکتا ہے ۔ محکمہ نے کہا کہ موسمی حالات اب تک بہتر ہی رہے ہیں اور اس کے اثر سے مانسون بھی معمول کے مطابق رہے گا ۔ ملک کے مختلف حصوں میں بارش بھی معمول کے مطباق ہوسکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ فی الحال سمندری سطح کے حالات پر نظر رکھی جا رہی ہے ۔ موسم کے تعلق سے مزید پیش قیاسی ماہ مئی کے آخری ہفتے میں کی جائے گی ۔