جکارتہ: انڈونیشیائی عازمین حج کا پہلا قافلہ 12 مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔سبق ویب سائٹ کے مطابق انڈونیشی وزیر دینی مور یاقوت خلیل نے عازمین حج کی روانگی اور آمد کے جدول کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ’انڈونیشی عازمین حج کی روانگی دو مرحلوں میں ہوگی‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’12 مئی سے 23 مئی تک انڈونیشی عازمین حج کی پروازیں مدینہ منورہ میں اتریں گی‘۔’جبکہ 24 مئی سے 10 جون تک جانے والی پروازیں جدہ کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتریں گی‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد انڈونیشی عازمین کی واپسی 22 جون سے 22 جولائی تک ہوگی‘۔انہوں نے کہا ہے کہ ’امسال انڈونیشیا سے دو لاکھ 41 ہزار عازمین فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے‘۔’61 فیصد عازمین حج کا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ باقی عازمین کا معائنہ بھی مکمل کرلیا جائے گا‘۔