جاریہ سال ہندوستان میں اوسط تنخواہ میں 9.7 فیصد اضافہ : رپورٹ

   

نئی دہلی۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایچ آر کنسلٹینسی فرم اے او این رپورٹ کے مطابق ہندوستانی ملازمین کی تنخواہوں میں اس سال 9.7 فیصد اضافہ ہوگا جو گزشتہ سال کی بہ نسبت خفیف سے زیادہ ہے جبکہ اعلیٰ کارکردگی کے حامل افراد کی تنخواہوں میں15.6 فیصد اضافہ ہوگا کیونکہ کئی کمپنیوں نے کارکردگی اور پیداوار صلاحیت کے حامل افراد پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔ 9.7 فیصد اضافہ کا مطلب معیشت میں مثبت تبدیلی اور ترقی کی ضمانت ہے۔ گزشتہ سال کے سروے میں 9.5 فیصد اضافہ بتایا گیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق ہندوستان ایشیا پیسیفک ملکوں میں سب سے آگے ہے جبکہ روس کا اوسط 7.2 فیصد، ساؤتھ آفریقہ 6.7، برازیل 5.8 ، امریکہ 3.1، آسٹریلیا 3 فیصد اور یو کے 2.9 فیصد شمار کئے گئے ہیں۔