اقوام متحدہ ۔ 18 جون (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ صدی کے اختتام تک دنیا کی آبادی 10.9 ارب ہوجائے گی۔ آبادی سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ تعداد پہلے سے لگائے جانے والے اندازوں سے تین سو ملین کم ہے۔ اس رپورٹ میں واضح کیا گیا کہ ایسے ممالک کی تعداد بڑھ رہی ہے، جہاں شرح پیدائش مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔ 2050ء تک دنیا کی آبادی تقریباً 9.7 ارب ہو گی اور اس دوران آبادی میں تیز ترین اضافہ افریقہ میں ہو گا۔ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں انسانوں کی متوقع اوسط انفرادی عمر اور انسانی آبادی کی مجموعی اوسط عمر میں اضافے کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔یاد رہیکہ اس سلسلہ میں تیزی سے آبادی بڑھنے والے ممالک میں ہندوستان کا کہیں دور تک تذکرہ نہیں ہے جیسا کہ ہندوستان کا سنگھ پریوار یہ جھوٹے دعوے کرتا رہتا ہیکہ ہندوستان میں مسلمانوں کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔