جاریہ مالی سال 1900 کروڑ پراپرٹی ٹیکس کی وصول کرنے جی ایچ ایم سی کا نشانہ

   

حیدرآباد : جی ایچ ایم سی نے جاریہ مالی سال کے دوران 1900 کروڑ روپئے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی کا نشانہ مقرر کیا ہے۔ تاحال 1300 کروڑ روپئے وصول ہوچکے ہیں جبکہ 600 کروڑ روپئے ٹیکس کی وصولی باقی ہے۔ جی ایچ ایم سی کو 31 مارچ تک نشانہ کی تکمیل کا یقین ہے۔ پراپرٹی ٹیکس سے متعلق شکایات کی یکسوئی کا پروگرام تمام سرکل دفاتر میں ہر اتوار کو 28 مارچ تک جاری رہے گا جس کے اوقات 9 بجے صبح تا ایک بجے دن ہوں گے۔