پانچ اتوار چار تعطیلات
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : مارچ کے مہینے میں بینکس 9 دن بند رہیں گے ۔ اس ماہ پانچ اتوار ہیں دس مارچ کو ہولی کی تعطیل رہے گی دوسرا ہفتہ اور چوتھا ہفتہ بینکس بند رہیں گے ۔ 25 مارچ کو اگادی ہے ۔ وہ تو خیر سے بینک ملازمین نے مارچ میں کی جانے والی پانچ دن کی ہڑتال کا پروگرام منسوخ کردیا ورنہ عوام کو اور زیادہ زحمت ہوتی ۔ 31 مارچ کو بینکس کھلے رہیں گے ۔۔
